پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر صدر بازار میں چھاپہ مار کر کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عاطف اللہ اور خالد کو گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر ۔ سکے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی