دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی موقع پر بھی کبھی پر تشدد کارروائیوں کی بات نہیں کی ، عمر ایوب کا حلفیہ بیان



اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بھی 9 مئی واقعات سے متعلق قرآن شریف پر حلف اٹھا لیا۔

اپنے ایک حلفیہ بیان میں انہوں نے کہا میں عمر ایوب قران شریف پر حلف اٹھا کر یہ بیان دے رہا ہوں مجھ سے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی موقع پر بھی کبھی پر تشدد کارروائیوں کی بات نہیں کی ۔ 9 مئی کو عمران خان جیل میں تھے۔

چاہے 9 مئی سے پہلے ہو یا اس کے بعد عمران خان نے کبھی فوجی، سول تنصیبات یا اداروں کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔نہ ہی کبھی کسی بیان بازی یا اور حملے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ۔

عمر ایوب خان نے کہا عمران خان نے ہمیشہ پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کے بارے میں بات کی ہے ۔

ہمیشہ یہ کہا ہے کہ ان کی زندگی بھی افواج پاکستان کیلئے حاضر ہے۔ میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ میری یہ ویڈیو اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ہم سب کے سب محب وطن پاکستانی ہیں ۔

ہمارے خون کے ذرے ذرے میں موجود ہے کے پاکستان اول نمبر پر ہے۔پاکستان کی سالمیت کے لیے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved