مصر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح اور ایک مصری گائیڈ ہلاک ہو گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے اسرائیلی سیاحوں کے گروپ پر فائرنگ کردی جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور ایک مصری زخمی ہو گیا، بعد ازاں مصری دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ۔فائرنگ کے واقعے کے محرک کا تعین ہوسکا ہے
خیال رہے کہ ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے۔