دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج



الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
سرخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا تھا۔
بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی تھی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved