دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 بھارتی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ، دوگھنٹے بعددوبارہ اڑان بھری



پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوکراچی میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنا شروع ہوئے جس پر بھارتی طیارے کے پائلٹ نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور پھر کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے متعلق

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے بھارتی طیارے نے ہفتہ کو 12 بجکر 28 منٹ پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے تھے اور مسافرکو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق طیارہ 2 گھنٹے سے زائد کراچی ائیرپورٹ پر رکا رہا،مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں تھی،بروقت طبی امداد ملنے پر مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کو روانہ کیا گیا۔

 

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved