ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آ جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ معیشت آہستہ آہستہ مثب سمت کی جانب گامزن ہے، جو ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے واضح ہے۔
شبرزیدی نے مزید کہا کہ معیشت میں بہتری سے متعلق عوامی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی کیونکہ پاکستان میں سیاست ہمیشہ معیشت پر غالب رہی ہے مگر میں رواں سال کی آخر تک امریکی ڈالر کی قدر 250 دیکھ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے کمی ہو چکی ہے۔ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آ چکا ہے۔