دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئی ٹی نمائش جائیٹکس گلوبل میں پاکستانی وفد کی شرکت



دبئی :نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی سربراہی میں پاکستان کا وفد گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش جائیٹکس گلوبل 2023 میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔
نمائش میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اگنائٹ، پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کے آفیشلزشریک ہیں۔ پاکستان سے 54 آئی ٹی کمپنیاں اور 30 اسٹارٹ اپس بھی دبئی گلوبل نمائش میں شریک ہیں۔16 سے 20 اکتوبر تک جاری دبئی گلوبل 5 روزہ نمائش میں 170 ممالک سے 6 ہزار آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔
جائیٹکس گلوبل میں سپر بریج سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں ڈاکٹرعمرسیف نے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے پوٹینشل کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 241 ملین آبادی والا بڑا ملک ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے، دنیا پاکستان کے آئی ٹی ہنرمندوں کی قابلیت اورجغرافیائی پوزیشن سیبہتر فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ پاکستان چیلنجز کے باوجود ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا عالمی اداروں کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ، فن ٹیک، ایگری ٹیک ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved