ماسکو:روسی صدر نے غزہ میں کشیدگی ختم کرانے کے لئے فریقین کوثالثی کی پیشکش کردی۔
روس کے صدارتی دفترکریملن کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوربتایا کہ روس اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
ولادیمیر پوتن نے ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو روس حالات کو معمول پر لانے، تشدد میں مزید اضافے کو روکنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے اٹھا رہا ہے۔
کریملن نے کہا کہ پیر کے روز پیوٹن نے ایران، مصر، شام اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ بھی غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول ہے۔