دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وقار یونس کا شاہین آفریدی کو جسپریت بمراہ کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ



لاہور(آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں شاہین آفریدی کی باولنگ کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس جو بطور کمنٹیٹر بھارت میں موجود ہیں نے ایک مقامی سپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کی باولنگ میں کمی ڈسپلن کی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی فٹنس میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں۔اس کی باولنگ میں گمشدہ کڑی نظم و ضبط ہے اور وہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وقار یونس نے شاہین آفریدی کو بھارتی پیسر جسپریت بمراہ کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا، جسے وہ ایک “ٹاپ بالر” کے طور پر پہچانتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا، بمراہ دباو بنا رہے ہیں اور ان کی لائن آف سٹمپ کے اوپر ہے۔اس نے پاکستان کے خلاف بہت اچھی بولنگ کی اور وکٹیں حاصل کرنے کے لیے دباو بنایا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے چار سال قبل انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 16 وکٹیں لینے کے بعد سے پاکستان کی نئی گیند پر حملے کی قیادت کی ہے۔

مزید برآں، شاہین اس وقت اپنی رفتار اور فٹنس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ میں ابھی تک کوئی یادگار پرفارمنس دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے، انہوں نے تین میچوں میں مجموعی طور پر 139 رنز دے کر صرف چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دینے کے بعد، پاکستان کو ورلڈ کپ 2023 کے اپنے تیسرے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مین ان گرین اب اس جمعہ کو بنگلورو میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گا۔#/s#

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved