پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں پہلی بارایک خاتون کوچ کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔
ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔
انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
📢 Pace ace Catherine Dalton (@cathdalton57) joins Multan Sultans as our new Fast Bowling Coach! 🏏
An @ECB_cricket certified Level 3 Advanced Coach, Dalton has previously held coaching positions in the National Fast Bowling Academy in the UK and the Ultimate Pace Foundation in… pic.twitter.com/8tYoX9cf75
— Multan Sultans (@MultanSultans) October 17, 2023
کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، انہوں نے ساؤتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا۔
کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔
پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔