دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

’’ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں‘‘امریکی سپر ماڈل کو اسرائیلی حکومت کی دھمکی



غزہ پر بمباری کی مذمت کرنے والی امریکی سپر ماڈل جی جی حدید پر اسرائیلی حکومت نے تنقید کرتے ہوئے ان کی مذمت کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یہودیوں کے قتل کی مذمت نہیں کرتیں تو ان کے الفاظ کے کوئی معنی نہیں۔


جی جی حدید نے اسرائیل اور فلسطین میں عام انسانوں اور بچوں کے قتل کی مذمت کی تھی۔اسرائیلی حکومت کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اور جی جی حدید کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گزشتہ ہفتے سکون سے اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھیں؟
ساتھ ہی اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ یا پھر سپر ماڈل نے اسرائیل میں یہودی بچوں کے قتل پر آنکھیں بند کر دی تھیں؟
حکومت کی جانب سے ماڈل کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا کہ ان کے الفاظ اور ان کی مذمت واضح طور پر پیغام دے رہی ہے کہ وہ کس جانب کھڑی ہیں اور ساتھ ہی دھمکی دی گئی کہ ’اسرائیلی حکومت انہیں دیکھ رہی ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved