دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ ’’کمالِ فن ایوارڈ 2021‘‘ اور ’’ قومی ادبی ایوارڈز2021‘‘ کا اعلان



اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ ’’کمالِ فن ایوارڈ 2021‘‘ کا اعلان کل ، بوقت3:30بجےسہ پہر ،اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر،واقع H-8/1، پطرس بخاری روڈ،اسلام آباد میں کیا جائے گا۔

کمالِ فن ایوارڈ اور قومی ادبی ایوارڈز ادب کے لیے ملک کے اہم ترین ایوارڈز شمار کیے جاتے ہیں۔

’’کمالِ فن ایوارڈ‘‘کسی بھی لکھاری کی زندگی بھر کی ادبی خدمات پر پیش کیا جاتا ہے۔ کمال فن ایوارڈ کے ساتھ مبلغ 1,000,000/-(دس لاکھ )روپے کی خطیر رقم بھی ییش کی جاتی ہے۔ ایوارڈز کا اعلان پاکستان کے معتبرو مستند اہلِ دانش پر مشتمل منصفین کے فیصلے کے بعد کیا جاتا ہے ۔

اس موقع پرسال 2021کے ’’ قومی ادبی ایوارڈز‘‘ کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں سال 2021میں شائع ہونے والی بہترین ادبی کتب پر اردو شاعری کے لیے ’’ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایوارڈ‘‘، اردوتحقیقی و تنقیدی ادب کے لیے’’بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق ایوارڈ‘‘، اردوتخلیقی ادب کے لیے’’سعادت حسن منٹو ایوارڈ‘‘،سندھی شاعری کے لیے’’شاہ عبد اللطیف بھٹائی ایوارڈ‘‘سندھی نثر کے لیے’’مرزا قلیچ بیگ ایوارڈ‘‘پشتو شاعری کے لیے ’’خوشحال خان خٹک ایوارڈ‘‘پشتونثر کے لیے ’’محمد اجمل خان خٹک ایوارڈ‘‘، پنجابی شاعری کے لیے ’’سید وارث شاہ ایوارڈ‘‘، پنجابی نثر کے لیے ’’افضل احسن رندھاوا ایوارڈ‘‘،بلوچی شاعری کے لیے ’’مست توکلی ایوارڈ‘‘،بلوچی نثر کے لیے ’’سید ظہور شاہ ہاشمی ایوارڈ‘‘،سرائیکی شاعری کے لیے ’’خواجہ غلام فرید ایوارڈ‘‘سرائیکی نثر کے لیے ’’ڈاکٹر مہر عبد الحق ایوارڈ‘‘، براہوئی شاعری کے لیے ’’تاج محمدتاجل ایوارڈ‘‘ براہوئی نثر کے لیے ’’غلام نبی راہی ایوارڈ‘‘،ہندکوشاعری کے لیے ’’سائیں احمد علی ایوارڈ‘‘،ہندکونثر کے لیے ’’خاطر غزنوی ایوارڈ‘‘، انگریزی شاعری کے لیے’’داود کمال ایوارڈ‘‘ اورانگریزی نثر کے لیے’’پطرس بخاری ایوارڈ‘‘کے علاوہ بہترین ترجمہ کی کتاب پر ’’محمد حسن عسکری ایوارڈ‘‘کا اعلان بھی کیاجائے گا۔ ان تمام ایوارڈز کے ساتھ مبلغ200,000/-(دو لاکھ) روپے فی ایوارڈپیش کیے جاتے ہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved