اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کسی معجزے کا انتظار کررہی تھی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔
اسی حوالے سے سابق کرکٹر محمد عامر نے کہاکہ افریقی ٹیم کھیل کے دوران کسی معجزے کا انتظار کررہی تھی کہ شاید نیدرلینڈز کے کھلاڑی اب آٹ ہوں یا افریقا اب رنز کرے، لگتا ہے نیدرلینڈز کی جیت کا پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
محمد عامر نے کہا جب تک آخری گیند نہ کھیل لی جائے، کرکٹ ختم نہیں ہوتی، جنوبی افریقا کی باڈی لینگویج کچھ سمجھ نہیں آئی، جنوبی افریقا نے آخری کے اوورز میں خراب بولنگ کی۔
ساتھ افریقا کی نیدرلینڈ کی ہاتھوں شکست پر کرکٹر عماد وسیم نے کہاکہ آفریقا نے نیدرلینڈ کو ہلکا لیا، انتہائی خراب پلاننگ جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ جنوبی افریقا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔