دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوئٹر صارفین فیس دینے کے لئے تیار ہو جائیں، مفت میں ٹویٹ ہوگی نہ لائیک



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) نے تمام صارفین سے فیس وصول کرنے کااعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں مائیکربلاگنگ ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایکس پر پوسٹس کو ری ٹوئٹ کرنے، لائیک کرنے اور کوئی پوسٹ کرنے پر سالانہ ایک امریکی ڈالر کی فیس دینی ہوگی۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ پروگرام کا آغاز 17 اکتوبر سے نیوزی لینڈ اور فلپائن سے شروع کردیا گیاہے ترتیب وار اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔
ایکس کے مطابق جو نئے صارفین سالانہ فیس ادا نہیں کریں گے اگرچہ وہ اکاؤنٹ بنانے اور اسے چلانے کے قابل ہوں گے لیکن وہ کوئی بھی چیز پوسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی وہ کسی پوسٹ کو لائیک اور ری ٹوئٹ کر سکیں گے۔
سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین صرف ایکس پر دوسروں کو فالو کر سکیں گے اورپوسٹس دیکھ اور پڑھ سکیں گے ۔
ایکس کے مطابق سالانہ فیس کا اطلاق پرانے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہولڈرز پر نہیں ہوگا، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اگلے مرحلے میں پرانے اکاؤنٹس پر بھی سالانہ فیس عائد کرے گی۔
مذکورہ فیچر کے علاوہ کمپنی مزید ماہانہ فیس کے فیچرز بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایکس اب ’بیسک‘ کے بعد ’پلس‘ سبسکرپشن کا فیچر بھی پیش کرے گا، جس کے تحت صارفین سے 15 سے 18 امریکی ڈالر کی فیس وصول کی جائے گی اور وہ اشتہارات کے بغیر ہی ٹوئٹر چلا سکیں گے اور انہیں متعدد بہترین فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔
ایکس پر پہلے ہی ’اسٹینڈر‘ نامی فیچر پیش ہے، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر کی فیس ادا کرتے ہیں اور اب دوسرے فیچر کو بھی پیش کردیا گیا اور جلد ہی نئے آپشن ’پلس‘ کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved