روس کے وزیر خارجہ سرگئے لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ ’فلسطین اسرائیل تنازع علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے کا سنگین خطرہ ہے‘۔
انھوں نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے حوالے سے ترکی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
لاوروف نے کہا کہ روس ’ہر چیز کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششوں کو نوٹ کرتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ روس کی نظر میں ایرانی قیادت کی پوزیشن میں ’ذمہ داری اور توازن‘موجود ہے۔