دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی والوں پر ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی بم گرانے کی تیاریاں



کراچی والوں کیلئے بری خبر ، ایک ہی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی دوسری  بار  مہنگی ہونے کا امکان  ہے۔

کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر  نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل  تا جون  کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے۔

نیپرا نے پہلے ہی حکومتی درخواست پر اسی سہ ماہ میں کراچی کے صارفین کیلئے  بجلی کی قیمت میں  3  روپے 28  پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگے گئے ہیں، نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

کراچی چیمبر کے نمائندے تنویرباری نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے لیے تو پہلے ہی بجلی کی قیمت 55  روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے،کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے فی یونٹ تک  ادا کر رہے ہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved