دبئی:دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی نمائش جائیٹکس میں پاکستان پویلین توجہ کا مرکز بن گیا۔
پاکستان پویلین اس سال نمائش کے مرکزی ہال کے ساتھ جگمگا رہا ہے، پاکستان کی 27 آئی ٹی کمپنیز اور 45 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نمائش میں موجود ہیں، 170 سے زائد مالک نمائش میں شریک ہیں۔پاکستانی سافٹ ویئر، اپلیکشن ڈیولپرز نمائش کا حصہ ہیں، ملک کے اسمارٹ فون مینوفیکچرز بھی پہلی بار بین الاقوامی مارکیٹ میں پیش کیے گئے۔
پاکستان پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب امریکی ڈالر سالانہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دو تین سالوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک پہنچائی جاسکتی ہیں، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 80 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
چیئرمین پاکستان سافٹ ایئر ایسوسی ایشن زوہیب خان نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کو ملٹی ملین ڈالرز کے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔