بھارت کی پولیس کے ایک افسر کو آن لائن گیمنگ سے ڈیڑھ کروڑ روپے جیتنے کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پیون میں بطور سب انسپکٹر تعینات سومناتھ زینڈے کو آنلائن گیمنگ ’ڈریم 11‘ سے ڈیڑھ کروڑ روپے جیتنے کے بعد ملازمت سے معطل کردیا گیا۔
حکام نے کہا کہ سب انسپکٹر کو پولیس کوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
تاہم پولیس افسر نے الزامات مسترد کر دیئے اور وہ محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کریں گے۔
ضلع پیون کے علاقے پمپری چنچواد میں محکمہ پولیس نے بتایا کہ پولیس افسر کو بغیر اجازت کے گیم کھیلنے اور پولیس کی وردی میں میڈیا کو انٹرویو دینے پر معطل کیا گیا ہئے۔
تاہم سومناتھ زینڈے نے کہا کہ ان کے ساتھ غیرمنصافہ رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔