گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔
نواز شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جن میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی بھی شامل تھا۔
سرکاری ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وضاحت پیش کی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پرلکھا کہ ’’پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔‘‘
پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔ https://t.co/YGEhh4fwVQ
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) October 21, 2023