مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سوموار کے بجائے منگل کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے، اسحق ڈار بھی ان کے ہمراہ جائیں گے، مری میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے سامنے سرنڈر کریں گے، عدالتوں میں پیشی کے بعد وہ واپس مری جائیں گے، نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مری جانے کے حوالے سے روٹ اور وقت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔