دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلے انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
ٹوپلے کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعد اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، متبادل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔
News we didn’t want to bring you ☹
Reece Topley has been ruled out of the rest of the #CWC23
We’re all with you, Toppers ❤️
— England Cricket (@englandcricket) October 22, 2023