دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے



بھارت کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے بشن سنگھ بیدی بھارت کے اوّلین اسپینرز میں سے تھے جنھوں نے کرکٹ کی دنیا میں 1967 سے 1979 تک راج کیا۔ باکمال باؤلر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں جبکہ 10 ایک روزہ میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

 بشن سنگھ بیدی  22 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ ان کی جادوگر باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے 1975 کے ورلڈ کپ میں مشرقی افریقا کو 120 رنز تک محدود کر دیا تھا۔

لیجنڈری اسپینر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤلر کوچ کی حیثیت سے بھارت کو کئی بہترین اسپینرز دیے۔ ان کے انتقال پر بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

بشن سنگھ  بیدی بھارتی ٹیم کی بری کارکردگی کے سخت ناقد تھے اور خامیوں کی نشاندہی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے تھے اور نہ ہی اپنے الفاظ واپس لیتے تھے یہی وجہ ہے انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ میں اہلیت کے باوجود کبھی جگہ نہ مل سکی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved