دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سائنسدانوں نے کمرے میں آکسیجن پیدا کرنے والا پینٹ تیار کرلیا



 سائنس دانوں نے زندہ سیانو بیکٹیریا کا حامل ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے ساتھ آکسیجن پیدا کرسکتا ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کے محققین نے پانی پر مبنی آکسیجن بنانے والا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا ایک پینٹ بنایا ہے جس میں سیانو بیکٹیریا کی ایک قسم شامل کی گئی ہے۔ سائنس دانوں نے اس پینٹ کو ’گرین لِونگ پینٹ‘ کا نام دیا ہے۔

پینٹ میں شامل کیے گئے اس بیکٹیریا کی سخت ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت اس نئے پینٹ کو خلا سمیت متعدد جگہوں پر استعمال کیے جانے کے قابل بناتی ہے۔
گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے موسمیاتی بحران نے سائنس دانوں اس نئی اختراع کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا جبکہ سبز، نیلی، الگئی یعنی سیانو بیکٹیریا کو اس کی ضیائی تالیفی خصوصیات کی وجہ سے نئے سبز مٹیریل کے لیے ایک جزو کے طور پر تجویز کیا جا رہا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved