دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

افغانستان نے سیمی فائنل کی دوڑمیں شامل ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی



افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں دوسرا اپ سیٹ کرکے باقی ٹیموں کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
5 میچزکھیل کر4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود افغان ٹیم خود سیمی فائنل تک اگر رسائی نہ بھی حاصل کر سکے تو ٹورنامنٹ کی دیگر ٹیموں کی رسائی مشکل بنا سکتی ہے۔
افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد پاکستان کو بھی شکست سے دو چار کیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پانچ میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،نیوزی لینڈ5 میچز میں 4 فتوحات اور8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔
پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو اپنے بقیہ 4 میچز ضرور جیتنا ہوں گے۔
افغانستان سے شکست کھانے والے دونوں ٹیموں انگلینڈ اور پاکستان کو اب سیمی فائنل تک رسائی کے لئے مشکلات کاسامنا ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved