طورخم سرحدی گزرگاہ پر الیکٹرانک ویزا سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسرعرفات نے بتایا کہ ای ویزا سسٹم سے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویریفکیشن سسٹم کو امیگریشن ہال سے زیرو پوائنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغانستان سے قانونی طریقے سے آنے والے افراد کیلئے ای ویزا کے ذریعے پاکستان آنا کافی آسان ہوگا۔