سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ‘قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے اس لیے نہیں گیا کیونکہ میں پارٹی کا سینئر لیڈر نہیں ہوں۔
کراچی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج کردیا ہے۔ پانچواں سال ہے ہم یہاں آتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا کہاں گیا اور انصاف کہاں گیا؟ ان کیسوں کو چلائیں، عوام کو دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی ہے۔ عدالتوں میں کیمرے لگائیں اورعوام کو دکھائیں ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔