دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آسمان سے برستی آگ اور تباہ عمارتوں سے اٹھنے والی دھول میں  زندگی کا جنم    



 غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ موجود ہے، اس بچے کے پورے سر پر گھنے کالے بال ہیں اور وہ انکیوبیٹر میں پڑا ہے، ڈائپر اس کے ننھے سے جسم کو تقریباً ڈھانپ رکھا ہے، بچے کے چھوٹے سے ٹخنے کے گرد ایک گلابی پلاسٹک کا ٹیگ لگا ہے جس پر اس کی شناخت صرف ”مریم الحرش کے بیٹے“ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق نوزائیدہ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بلبل کا کہنا ہے کہ 10 دن کا یہ بچہ ’اس بدصورت اسرائیلی جارحیت کے خلاف فتح‘ کی علامت ہے۔

ناصر بلبل نے بتایا کہ، ’13 اکتوبر کو ہمیں شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال سے ایک بری طرح زخمی حاملہ خاتون کے بارے میں فون آیا جو اپنی آخری سانسیں لے رہی تھی۔‘

’اس کے گھر پر ہوائی حملہ ہوا تھا اور اس کا پورا خاندان، اس کے شوہر سمیت تمام 10 افراد مارے گئے تھے۔‘مرنے والی خاتون 32 ہفتوں کی حاملہ تھیں، اس بنیاد پر مرنے سے پہلے ان کا ہنگامی سیزرین سیکشن آپریشن کیا گیا، اور ان کے بچے کو زندہ رحم سے نکال لیا گیا۔

بچے کو الشفا منتقل کیا گیا، جہاں اسے 54 قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کے ساتھ فوری طور پر مکینیکل وینٹیلیشن پر رکھا گیا۔

ناصر نے بتایا کہ ’وہ صحت یاب ہو رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اسے چھ دن کے بعد مکینیکل وینٹیلیشن سے اتار دیا اور تین دن بعد ہم نے دیکھا کہ اسے دماغی اسکیمیا ہے جو دماغ کی ایک شدید چوٹ ہے جس کا نتیجہ دماغ میں خون کے بہاؤ میں خرابی ہے۔ یہ اس کی ماں کے پیدا ہونے سے پہلے ہی مرنے کا نتیجہ ہے۔‘

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved