دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون حماس کے حسن سلوک سے متاثر



فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید سے رہا ہونے والی 85 سالہ اسرائیلی خاتون  نے  حماس کے برتاؤ کی تعریف کی اور کہاکہ قید کے دوران حماس کے ارکان کا رویہ دوستانہ رہا، تمام ضرورتوں کو پورا کیا۔

پیر کی رات حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دو قیدیوں میں سے ایک 85 سالہ اسرائیلی خاتون یوشیویڈ لفشٹز نے میڈیا سے بات کرتےہوئے بتایا کہ اسے اغوا کے دوران مارا گیا لیکن قید کے دوران اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔

وہیل چیئر پر بیٹھ کر 85 سالہ لِفشِٹز نے صحافیوں کو بتایا کہ اغوا کاراسے غزہ لے گئے اور کئی کلومیٹر پیدل چل کر سرنگوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے پر مجبور کیا۔

لڑکوں نے مجھ پر راستے میں تشدد کیا لیکن کمرے میں لے جانے کے بعد اچھا سلوک کیا گیا، حالات صاف تھے اور سب کو ادویات سمیت طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسرائیلی خاتون کا کہنا تھاکہ حفاظت پر مامور لوگوں نے ہمیں بتایا وہ لوگ قرآن پر یقین رکھتے ہیں اور کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر ان کا اور دیگر یرغمالیوں کا دو سے تین دن بعد معائنہ کرنے آتا تھا، دوران قید حماس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں اور دیگر یرغمالیوں کو اسی قسم کی دوائیں ملی ہیں جو وہ اسرائیل میں لے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا’وہ واقعی اس کے لیے تیار لگ رہے تھے، انھوں نے اسے کافی عرصے سے چھپایا ہوا تھا اور انہوں نے ان تمام ضروریات کا خیال رکھا جن کی لوگوں کو ضرورت ہے جیسے شیمپو اور کنڈیشنر وغیرہ بھی‘ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ  ہمیں پیٹا بریڈ، سخت پنیر، کچھ کم چکنائی والا کریم پنیر اور کھیرے دیے اور یہ سارا دن کا ہمارا کھانا تھا‘۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved