معروف اداکارہ ریما خان نے کم عمری میں اپنے کیریئر کے مشکل لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر میں شوبز میں قدم رکھنے کے بعد سے انہوں نے اپنے ہر دن کو ایسے ہی سمجھا کہ ابھی شروعات ہوئی ہے۔
اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں سٹار تو بن گئی لیکن سُپرسٹار بننے کیلئے دن رات محنت کرنا پڑی، میں نے کبھی اپنی مقبولیت کو ذہن پر سوار نہیں کیا‘۔ساتھی اداکاراؤں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کبھی کسی کے کام سے حسد میں مبتلا نہیں ہوئی، مجھے اپنے سے کوئی کمتر نظرآیا تو میں نے کبھی غرور نہیں کیا‘۔
میزبان کی جانب سے ان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ’میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا۔ میں دوسرے کی طرف انگلی نہیں اٹھاتی، کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ تین انگلیاں میری جانب ہیں‘۔
ریما خان کا شمار پاکستان کے اب تک کے سب سے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے تقریباً 3 دہائیوں تک پاکستان فلم اندسٹری پر راج کیا ہے۔