آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز نے نیدرلینڈز کے بائولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔
میکسویل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈ کپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔