سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اپنی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بتایا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں ایک ہزار کے جعلی نوٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو ایک ہزار اور 5 ہزار مالیت والے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں،اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار والا کرنسی نوٹ بند ہونا چاہئے، اس سے بہت کچھ بند ہو جائے گا۔