دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سب سے بڑی مالیت کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان



مرکزی بینک نے ملک کا سب سے بڑی مالیت کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی 1000 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کاری ہونے پر وضاحت بھی پیش کردی ہے۔ بند کیے گئے نوٹ اب نہیں چل سکیں گے۔

یہ اعلان بھارت میں کیا گیا ہے، بھارت میں 8 نومبر 2016 کا دن یقیناً یاد رکھا جائے گا، جہاں رات 8 بجتے ہی 500 اور 1000 روپے کے نوٹ اچانک بند کر دیے گئے تھے اورملک بھر میں ایمرجنسی جیسی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی۔

اب تقریباً 7 سال بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک بار پھر وہی اعلان کیا ہے اور اس بار 2000 روپے کے نوٹ کو ختم کر دیا ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہوگئی کہ اس کی جگہ 1000 روپے کا نوٹ دوبارہ واپس لایا جائے گا۔ جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا تو خود ریزرو بینک نے سامنے آکر وضاحٹ پیش کی۔

دراصل، ریزرو بینک (RBI) نے 2000 روپے کے نوٹ کو گردش سے ہٹانے کے لیے 30 ستمبر 2023 تک کا وقت دیا تھا۔آخری تاریخ تک 87 فیصد کرنسی بینکوں میں واپس جمع کردی گئی تھی، لیکن اب بھی 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے 2000 کے نوٹ بازار میں موجود ہیں۔ تاہم اب ان کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جن کے پاس 2000 روپے کے نوٹ ہیں وہ لین دین کے لئے ان کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved