دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کے میچ میں کون کون سے8 ریکارڈقائم ہوئے؟



ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 309 رنز سے تاریخی شکست دی اس میچ میں 8 نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

نیدر لینڈ کے خلاف سب سے بڑا سکور

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کی سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے ، یہ نیدر لینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور تھا۔

بھارتی سرزمین پرآسٹریلیا کے سب سے زیادہ رنز

399 رنز  ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسرا بڑا سکور ہے اس سے قبل آسٹریلیا نے 2015 کے ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنائے تھے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم بھارتی سرزمین پر 399 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

سب سے بڑی فتح اور بدترین شکست

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم صرف رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کی بدولت آسٹریلیا نے میچ میں 309 رنز کی فتح اپنے نام کر لی جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اس میچ کے نتیجے میں ایک روزہ میچز میں رنز کے اعتبار سے سب سے بدترین شکست نیدر لینڈ کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں سب سے بڑی فتح کا اعزاز بھی آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 2015 ورلڈ کپ میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری

نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں جارح مزاج آسٹریلین بلے باز گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میکس ویل نے صرف 40 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں تیزترین سنچری  کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم کے پاس تھا جنہوں نے چند دن قبل ہی سری لنکا کے خلاف میچ میں 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

کسی آسٹریلوی بلے باز کی تیز ترین سنچری

میکسویل کی یہ سنچری ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے اب تک کی تیز ترین سنچری ہے، اس سے قبل بھی تیز ترین سنچری کا اعزاز میکسویل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 51 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ورلڈ کپ میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ

میکسویل کے ساتھ ساتھ میچ میں ڈیوڈ وارنر نے بھی سنچری اسکور کی جو ان کی عالمی کپ میں چھٹی سنچری تھی اور وہ کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے عالمی کپ میں پانچ سنچریاں بنائی تھیں۔

بدترین بولنگ کاریکارڈ

میچ میں نیدرلینڈز کے اسٹار آل راؤنڈر باس ڈی لیڈا سب سے زیادہ زیر عتاب آئے۔

ڈی لیڈا نے میچ میں 10 اوورز کے کوٹے میں 115 رنز دیے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے کرکٹر بن گئے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بدترین بولنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لیوس کا تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کیخلاف 113 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

رواں میگاایونٹ کے دوران ہی جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 110 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں بھی ناکام رہے تھے ۔ یہ ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر سب سے بدترین بولنگ تھی۔

ورلڈکپ میں بدترین بولنگ کاریکارڈ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور افغانستان کے راشد خان کے پاس بھی رہا۔ وہاب ریاض نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں 110 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔ 2019 میں انگلینڈ کیخلاف راشد خان نے 110 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved