دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ،22 افراد ہلاک،60 سے زیادہ زخمی



 امریکا کی ریاست میئن میں  مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ایک 40 سالہ ملزم رابرٹ کارڈ نے پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے باراور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کی ہے اورملزم کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی  وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

واقعہ کے بعد میئن  کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ اور کاروبار بند کروا دئیے گئے۔

 

 

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved