اسلام آبادہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی جانب سے ایم پی او آرڈرز کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔
سماعت کے بعد عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں اگلے ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔