دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پٹرولیم لیوی ، صارفین سے تین ماہ کے دوران 222 ارب روپے کی وصولی



رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں ریکارڈ 368 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں47 ارب 48 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف869 ارب روپے مقرر ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت فی لیٹرپیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 55 روپے کے حساب سے عائد ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved