پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے، ان کی جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔
اطلاعات ہیں کہ حسن علی کی جگہ کل جنوبی افریقا کے خلاف محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔