دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی ریاست غیر قانونی : تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں : یہودی ربی



یہودیوں کے معروف ربی یسریول فیلڈمین  نے صہیونی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا۔

توراہ جوڈیزم نامی ایک اکاؤنٹ پر معروف یہودی ربی یسریول فیلڈمین کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے اور  نہ ہی اس حوالے سے بیان دے سکتے ہیں، ان لوگوں نے اسرائیل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے یہودیوں کا ماننا ہے کہ تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جانی چاہئیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت میں زیادہ محفوظ رہیں گے۔

یہودی ربی نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے۔

تورات اس سے منع کرتی ہے لیکن صہیونیوں نے آکر تورات اور  خدا کے خلاف اعلان جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سرزمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی۔

یہودی ربی کا یہ بھی کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام اور  یہودی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور خوشحالی کے ساتھ رہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved