دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سویڈش زبان کا حتمی ریکارڈ 140 سال بعد مکمل



سویڈش زبان کا حتمی ریکارڈ 140 سال بعد مکمل کرکے ڈکشنری کو پرنٹنگ کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مساوی سویڈش اکیڈمی ڈکشنری (ایس اے او بی) کو سویڈش اکیڈمی نے تیار کیا ہے، جو ادب میں نوبل انعام دیتی ہے۔ یہ ڈکشنری 39 جلدوں میں 33 ہزار 111 صفحات پر مشتمل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈکشنری مرتب کرنے کا کام 1883 میں شروع کیا گیا تھا، اتنے عرصے میں 137 کل وقتی ملازمین نے اس پر کام کیا ہے۔اہم سنگِ میل تک پہنچنے کے باوجود یہ کام ابھی تک مکمل طور پرختم نہیں ہوا، ڈکشنری کی جلد اے سے آر اب اتنی پرانی ہو چکی ہے کہ جدید الفاظ کو شامل کرنے کے لیے نظرِ ثانی کرنے ضرورت ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved