دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مشرف کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ



الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا۔

آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی ، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ عقاب کا نشان پہلے جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا اور  الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج بھی کردیا تھا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved