دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے نقد رقم دی جائیگی ، سمری منظور



بجلی کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 21 کے افسروں کو مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے پاور ڈویژن کی بذریعہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کے گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کی بجائے ماہانہ 15 ہزار 858 روپے ، گریڈ 18 کے افسران کو  600 مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996 روپے ، گریڈ 19 کے  افسران  کو 880 مفت یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594 ، گریڈ 20 کو 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے ، گریڈ 21  کو  1300 یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے ۔

اس کے علاوہ بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 24 ہزار 570 روپے ، گریڈ 18 کو 700 مفت یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 ، جنکوز کے گریڈ 19 افسر کو 42 ہزار 720 روپے ، گریڈ 20 کو   46 ہزار 992 روپے، گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 55 ہزار روپے 536 دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی بجلی پیکج کی منظوری مؤخر کر دی جبکہ تاپی منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظور کی گئی ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved