دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی کے ظفر وال سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ



بھارتی فوج نے ایل او سی کے ظفر وال سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے شہری آبادی کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی رات ظفر وال سکیٹر میں پہلے کواڈ کواپٹر ڈرون کی مدد سے دراندازی کی کوشش کی جس پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار بھگایا۔

بھارتی بارڈر فورس نے بعد ازاں ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، اس سے سول شہری آبادی کو نقصان پہنچا تاہم پاک فوج نے اس بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا۔

جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈر فورس کو نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے کچھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved