دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودکا تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون سے انکار



پولیس کو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں تفتیش کی اجازت مل گئی لیکن عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے تفتیش کے لئے پہنچنے والی ٹیم کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا۔

راولپنڈی پولیس کے افسر سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرنا ہے۔

اس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ کیا پہلے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش کیا گیا؟ پولیس نے بتایا کہ دونوں کو شامل تفتیش نہیں کیا لیکن شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس راولپنڈی میں 9 مئی واقعات سے متعلق رپورٹ بھی موجود ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا اور کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کیلیے کی اجازت دے رہا ہوں۔

گزشتہ ماہ سائفر کیس میں ایف آئی اے نے عدالت میں چالان پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا تھا اور ملزمان کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی تھی

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved