امریکا نے چین کے ”جے 11“ لڑاکا طیارے کے ’غیر محفوظ طرز عمل‘ کی مذمت کی ہے، جو منگل کی رات دیر گئے امریکی فضائیہ کے ”بی 52“ بمبار طیارے کے 10 فٹ تک قریب آگیا اور معروف لالی ووڈ فلم ”ٹاپ گن“ کی اید تازہ کردی۔
ٹاپ گن میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ایف 16 طیارہ چند فٹ کی دوری سے دوسرے طیارے کے اوپر الٹا اڑا کر حیران کردیا تھا۔
امریکا کی جانب سے اصطلاح ”غیر محفوظ“ کا استعمال اہم ہے کیونکہ یہ صرف انتہائی صورتوں میں استعمال ہوتی ہے۔
امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے مزید کہا کہ چینی لڑاکا پائلٹ کے اقدامات نے بے قابو اور حد سے زیادہ رفتار کے ساتھ B-52 کے نیچے، آگے اور 10 فٹ کے اندر پرواز کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو تصادم کے خطرے میں ڈال کر ناقص ایئر مین شپ کا مظاہرہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں تشویش ہے پائلٹ اس بات سے بے خبر تھا کہ وہ تصادم کا باعث بننے کے کتنے قریب آیا تھا۔
PACOM کے ذریعے شیئر کی گئی ایک 38 سیکنڈ کی نائٹ ویژن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ”جے 11“ طیارہ ”بی 52“ بمبار کے اتنا قریب آجاتا ہے کہ کیمرہ اس کے اگلے حصے تک کو ریکارڈ کرلیتا ہے