دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پنجاب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے کااعلان



پنجاب حکومت نے غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے 31 اکتوبر ڈیڈ لائن ہے، اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف یکم نومبر سے آپریشن ہو جائے گا۔

عامر میر نے کہا کہ پنجاب میں 36 مقامات پر ہولڈنگ ایریاز بنائے گئے ہیں، جہاں پکڑے گئے غیر ملکیوں کو رکھا جائے گا، ڈیپورٹیشن کیلئے وفاق کی طرف سے پنجاب کو جمعہ اور ہفتہ کا دن دیا گیا ہے، پنجاب کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، صرف ان لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا جن کا سٹیٹس غیر قانونی ہے، پنجاب میں میپنگ کے ذریعے 33 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی شناخت ہوئی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقیم 99 ہزار افراد کو پکڑا جا چکا ہے، 33 ہزار افراد کے پاس کوئی ڈاکیومنٹ نہیں تھے، غیر قانونی افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ہولڈنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved