دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنگ سلمان کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ونٹر ریلیف پیکیج کی تقسیم 



سعودی فرمانروا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین میں ونٹر ریلیف پیکیج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے ونٹر پیکیج کے تحت بارہ اضلاع کے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات اور اپر کوہستان، بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ ، زیارت ، گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ریلیف پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

 ونٹر پیکیج میں 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار ونٹر کٹس شامل ہیں ، پیکیج سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved