دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جعلی ڈگری پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل برطرف



اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو جعلی ڈگری پرعہدے سے برطرف کردیا گیا۔

اشتیاق گوہر کو18 ستمبر کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا لیکن تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سیکرٹری قانون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اشتیاق گوہر کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ۔

 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے 3اکتوبر کو سیکرٹری پنجاب بار کونسل کو اشتیاق گوہر کی پنجاب بار کی جانب سے جاری کردہ انرولمنٹ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے مراسلہ لکھا تھا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved