دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جے یو آئی کا ملاقات کی تصاویر جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے، اسد قیصر



پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے ہماری ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرنا نامناسب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے گھر ان کی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کے لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر تعزیت کے لیے جانا پختون کلچر کی روایت ہے اور اسی وجہ سے ہم مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اور ان کا انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved