All posts by admin

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کے بعدسرکل فور کے سیل ای میں رکھا گیا ہے ، ذرائع



راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد انہیں سرکل فور کے سیل ای میں رکھا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے میں کھجوریں، ابلے ہوئے انڈے، پراٹھہ اور چنے دیئے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو کمرے میں اخبار، کولر، میز اور ایک خدمت گار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو کلاس بی کی سہولیات دی گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو بی کلاس سہولیات کے تحت ایئر کولر بھی فراہم کیا جائیگا،چیئرمین پی ٹی آئی کو کچن سمیت الگ سے کھانا تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

ٹیکس تخمینہ کیس: سپریم کورٹ کا تمام نوٹیفیکیشنز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم



اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے ٹیکس کی رقم کا دوبارہ تخمینہ لگانے بارے نظرثانی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کیلئے جاری کردہ تمام نوٹیفیکیشنز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیدیا۔

دوران سماعت عدالت کا محکمہ ریونیو پشاور کے لیگل افسر پر اظہار برہمی بھی کیاہے۔اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ٹیکس کا دوبارہ تخمینہ لگانے کا اختیار کمشنر ریونیو کو حاصل ہے، یہ اختیار ڈپٹی کمشنر کیسے استعمال کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے میں بڑی تیزی دکھائی جاتی ہے، پھر کہا جاتا ہے سپریم کورٹ نے ریونیو کے مقدمات پھنسا رکھے ہیں،جب مقدمات چلائے جاتے ہیں تو عدالت کی معاونت ہی نہیں کی جاتی،ٹیکس اکھٹا کرنے والی ایجنسی کو انتہائی شفاف ہونا چاہیے۔

ملک چلانے کیلئے عوام سے ٹیکس اکھٹا کیا جاتا ہے، ایف بی آر کا ہر پبلک نوٹس چھایا کیوں جاتا ہے۔بعد میں وہی پبلک نوٹس ٹیکس پیئر کو دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ٹیکس اتھارٹی شفافیت لاکر عوامی اعتماد بحال نہیں کرے گی تو مشکلات پیدا ہونگی۔

منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہاہے کہ غیر شفافیت اور معلومات چھپانے سے ٹیکس اتھارٹی کیساتھ ساتھ عدالتوں پر بھی غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے، عدالت نے پشاور ریونیو کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانہ کی رقم مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کروا کر رسید عدالت میں پیش کرے، عدالت نے کہاکہ تمام احکامات، ہدایات جن سے ٹیکس پیئر متاثر ہو سکتا ہے انھیں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کیا۔

اوکاڑہ،شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا



اوڑکاہ (این این آئی)اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔

پولیس کے مطابق خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کیا جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر اپنا بھی گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔

ڈی ایس پی محمد یوسف کے مطابق مرنے والے میاں بیوی کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی



اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے عدالت میں پیش ہو کر آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی والدہ بیمار ہیں، انہیں لاہور جانا پڑا ہے۔جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

لیسکو کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ،مزید30.56 ملین کی وصولی



لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے پانچوں اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے ،15ویں روز مزید30.56 ملین کی وصولی کرلی گئی جبکہ اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر443.89 ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا ء اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے94ڈیڈڈیفالٹرز سے3.04ملین اورایسٹرن سرکل میں 93 ڈیڈڈیفالٹرز سے5.47 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 141ڈیفالٹرزسے5.19ملین اور ساتھ سرکل میں 40ڈیفالٹرز سے2.08 ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 112 ڈیفالٹرز سے2.51ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 51ڈیفالٹرز سے4.59ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو)انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 136ڈیفالٹرز سے1.75ملین جبکہ قصور سرکل میں 269ڈیفالٹرزسے5.93ملین کی ریکوری کی گئی۔

لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران13,340 ڈیفالٹرز سے443.89 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 1443ڈیفالٹرز سے50.56ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1643ڈیڈڈیفالٹرز سے106.44ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 1660ڈیفالٹرزسے65.14ملین اور ساتھ سرکل میں 908ڈیفالٹرز سے29.27ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 1018ڈیفالٹرزسے23.66ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1252ڈیفالٹرز سے63.25ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1983ڈیفالٹرز سے28.77ملین جبکہ قصور سرکل میں 3433ڈیفالٹرزسے76.80ملین کی ریکوری کی گئی۔

برطانیہ میں 30 سالہ بھکاری پر پابندی عائد



لندن (آن لائن) برطانیہ میں تیس سالہ بھکاری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ بھکاری جیمز چیمبر کو سڑکوں پر لوگوں سے مدد اور ہمدردی لینے والے ان گنت دیگر افراد سے الگ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بے گھر شخص جیمز چیمبر لنکن کے شہریوں سے سالانہ 20 ہزار پونڈ جمع کرنے میں کامیاب ہوتا تھا تاہم اب اس پر سٹی سینٹر میں بھیک مانگنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کوئی مقررہ پتہ نہیں ہے تاہم اب عدالت کی جانب سے جیمز چیمبر کو بھیک مانگنے سے روک دیا گیا ہے۔عدالتی حکم پر اس شخص کو نہ صر ف پیسے مانگنے سے منع کیا گیا ہے بلکہ اسے فرش پر بیٹھنے یا دوسرے کسی بھی طریقے سے پیسے جمع کرنے کی پوزیشن اپنانے سے بھی روکا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص پر سامان مانگنے کے لیے شہر کی حدود میں موجود افراد سے رابطہ کرنے پر پھی پابندی عائد ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق جیمز چیمبر پر بھیک مانگنے سے متعلق 13 الزامات عائد تھے جن کی وجہ سے عدالت نے یہ فیصلہ دیا۔کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں اسے 5 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

چندریان تھری مشن شاید دوبارہ فعال نہ ہوسکے، سابق سربراہ بھارتی خلائی ایجنسی



لندن(این این آئی )بھارتی خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ کرن کمار نے کہا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے مشن کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کرن کمار کا کہنا تھا کہ چاند پر منجمد کرنے والے انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے مشن شاید دوبارہ فعال نہ ہوسکے۔

چاند کے قطب جنوبی پر رات میں درجہ حرارت منفی 200 سے 250 ڈگری تک گر جاتا ہے۔کرن کمار نے کہا کہ قمری دن کے اختتام تک مشن فعال کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

پاکستان کے اگلے تین چیف جسٹس کون ہونگے؟


Featured Video Play Icon

جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان



اسلام آبا د(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، وزیرستان، کرم اور کوہستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب اور بلوچیستان کے بیشتر اضلاع موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ڑوب،بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر ا?لود رہے گا۔

بچوں کی قاتل برطانوی نرس کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ کارروائی کا آغاز



لندن(این این آئی)برطانوی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کے قتل میں ملوث نرس لوسی لیٹبی جسے اگست میں سات نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی پر ایک اور بچی کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی برطانیہ میں مانچسٹر کی عدالت نے اگست کے وسط میں 33 سالہ نرس کو 2015 اور 2016 کے دوران سات نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے اور ہسپتال میں جہاں وہ کام کرتی تھی چھ دیگر افراد کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا۔

لسی لیٹبی جس نے 10 ماہ کے مقدمے کے دوران بے قصور ہونے کا دعوی کیا۔اسے کم سے کم سزا کے امکان کے بغیر عمر قید کی سزا سنائی گئی یہ حکم انگریزی عدلیہ نے شاذ و نادر ہی جاری کیا ہے۔ جیوری قتل کی دیگر چھ کوششوں کے بارے میں فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

برطانوی پبلک پراسیکیوشن نے فروری 2016 میں ایک بچے کے خلاف قتل کی ان کوششوں میں سے ایک کے سلسلے میں ایک نئے مقدمے کی سماعت کا اعلان کیا۔ یہ مقدمہ 10 جون 2024 کو شروع ہونے والا ہے اور یہ دو سے تین ہفتوں تک چلے گا۔

پراسیکیوٹر جوناتھن اسٹورر نے وضاحت کی کہ ممکنہ نئے ٹرائلز کے حوالے سے یہ فیصلہ انتہائی پیچیدہ اور کرنا مشکل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان فیصلوں میں شامل تمام خاندانوں سے ملاقات کی تاکہ انہیں سمجھایا جا سکے کہ ہم نے اپنا فیصلہ کیسے کیا۔مقدمے کی سماعت میں اس نرس کے مقاصد کو ظاہر نہیں کیا گیا جو شمال مغربی انگلینڈ کے شہر چیسٹر کے کانٹ آف چیسٹر ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کام کر رہی تھی۔

لبنان، بیروت میں امریکی سفارت خانے پرفائرنگ کرنے والا گرفتار



بیروت (این این آئی)لبنانی سکیورٹی سروس نے گذشتہ ہفتے بیروت کے شمال میں امریکی سفارت خانے کے داخلی دروازے پر فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ انفارمیشن ڈویژن (اندرونی سکیورٹی فورسز)نے امریکی سفارت خانے کی عمارت پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی عدالت کے سرکاری کمشنر جج فادی اکیکی نے نوجوان سے اس کے اعمال کے پس منظر اوراس کے ساتھیوں کے بارے میں پوچھ گچھ جس نے کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔20 ستمبر کی رات بیروت کے شمال میں واقع علاقے عوکر میں امریکی سفارت خانے کے داخلی دروازے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لبنان کی فوجی عدلیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گذشتہ ہفتے ایک سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو اطلاع دی تھی شوٹر نے سفارت خانے کی طرف 15 گولیاں چلائیں، جن میں سے کئی اس کے آہنی گیٹ سے لگیں۔

امریکی سفارت خانے کے احاطے کے ارد گرد سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سفارت خانے کے اطراف میں فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔یہ فائرنگ 1984 میں عوکر میں سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنانے والے کار بم حملے کی 39 ویں برسی کے موقع پر ہوئی، جس میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

مصر،دسمبر میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان



قاہرہ(این این آئی)مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ 10 اور 12 دسمبر کو ہو گی اور صدر عبدالفتاح السیسی کے دوبارہ انتخاب جیتنے کی توقع ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے الیکشن حکام نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا اورکہاکہ انتخابی نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو متوقع ہے اور دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخاب کی صورت میں حتمی نتائج کا اعلان 16 جنوری کو کیا جائے گا۔