اسلام آباد(ادراک نیوز)پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی امیدواران کے لیے سفارشات مانگ لیں ، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے صوبائی صدور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی سفارشات 15 دن کے اندر چیئرمین کے آفس میں پہنچائیں۔
All posts by admin
رانا ثنا کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے ‘ ترجمان
لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کے سابق آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع اور تحریک انصاف کی منتخب حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے بیان کو رجیم چینج سازش کے مکروہ مقاصد اور اس میں ملوث کرداروں کے گھنائونے پن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کی تائید و توثیق قرار دیدیا ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف بند کمروں میں کی گئی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کی حقیقت ہر زاویے سے قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔
جمہوریت اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے کی پوری تفصیلات خود سازش میں ملوث کردار کھول کھول کر قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کا وزیر دفاع برملا اعتراف کرچکا ہے کہ غیر جمہوری و غیرسیاسی عناصر ابتدا ء ہی سے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔
ترجمان نے کہا کہ دی انٹرسیپٹ نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے کا متن چھاپ کر رجیم چینج سازش میں کارفرما عوامل دنیا پر آشکار کئے۔
سابق وزیراعظم کے پرزور اصرار کے باوجود اس خفیہ مراسلے کی روشنی میں سازش کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات سے اجتناب کرکے سازشیوں اور سہولت کاروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔
ریاست اپنے ذمے قوم کا قرض ادا کرے اور دستور، جمہوریت، عوام کے مینڈیٹ اور معیشت و سیاست کو ذبح کرکے ملک کو بدترین بحرانوں کے سپرد کرنے والوں کے محاسبے کا اہتمام کرے۔
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی جرسی متعارف کرا دی
سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ کیلئے جرسی متعارف کرا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ جرسی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گا۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھی ورلڈ کپ جرسی گزشتہ روز سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا
اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، ثقلین مشتاق
لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد منفرد انداز میں دیتے ہوئے کہاہے کہ اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہین شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ نہ بھولیے گا کہ ناصرف میں آپ کا گراؤنڈ میں کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کو آگے بڑھانے کیلئے آپ کو ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا۔
ثقلین مشتاق نے دعوتِ ولیمہ میں عدم شرکت پر کہا کہ وہ ولیمے پر شریک تو نہ ہوسکے تاہم انہوں نے سب کو بہت یاد کیا۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شاہد آفریدی کو پیارے بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ایک اور بیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ننھی سی گڑیا اب اتنی بڑی ہوگئی، انشا کی شاہین کے ہمراہ ایک بہتر اور خوشگوار زندگی کے لیے میری طرف سے بہت سی دعائیں۔
ثقلین مشتاق نے شاہین کی تعریف میں کہا کہ شاہین ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ ایک بہتر انسان ہے وہ ہماری شہزادی کی خوب دیکھ بھال کرے گا۔
احسان اللّٰہ ان فِٹ، پانچ ماہ تک کرکٹ مقابلوں سے باہر
لاہور (این این آئی)پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللّٰہ بھی ان فِٹ ہوجانے کی وجہ سے اب کچھ وقت کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللّٰہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ان کی کہنی کا آپریشن کرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے باعث فاسٹ بولر چار پانچ ماہ تک کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق احسان اللّٰہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا جس کے بعد انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے ان کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر بتایا تھا۔
ذرائع کے مطابق احسان اللّٰہ کو آپریشن کے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔
بکھرے بال، مسکراتا چہرہ، زارا نور کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں
لاہور (این این آئی) ڈرامہ عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زارا نور عباس کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں ساحل کنارے بیٹھے بھنے ہوئے بھٹے اور تلے ہوئے پاپڑ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں زارا نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے بادل اور قوس قزح کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
بکھرے کھلے بال، مسکراتا چہرہ اور حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرتی اداکارہ کی تصاویر نے تمام چاہنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
تصاویر پر تبصرہ کرنے میں جہاں مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہ تھیں۔
اداکارہ منال خان نے لکھا کہ ”مجھے بھی اگلی بار ساتھ لے کر جانا، حرا مانی نے بھی زارا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہائے”۔صرف یہی نہیں والدہ و اداکارہ اسما عباس نے بھی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے زارا کو مکھنی کہہ ڈالا۔
اپنی زندگی پر مبنی فلم دیکھنا مشکل تھا، دوبارہ نہیں دیکھوں گی، سیلینا گومز
نیویارک (این این آئی)نامور امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے کہا ہے کہ ان کے لیے ایپل ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی ان کی دستاویزی فلم دیکھنا انتہائی مشکل تھا وہ کبھی دوبارہ یہ نہیں دیکھیں گی۔
سیلینا گومز کی دستاویزی فلم ‘سیلینا گومز: مائی مائنڈ اینڈ می’ گزشتہ برس ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ان کی اس دستاویزی فلم میں ان کی زندگی کے 6 اہم سالوں کی زندگی کا خلاصہ کیا گیا تھا جب وہ ذہنی پریشانی اور بائیپولر ڈس آرڈر میں مبتلا تھیں۔ صحت سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سیلینا کا کہنا تھا کہ ‘میں اس کے خلاف تھی۔
کافی وقت تک میں یہ جانتی ہی نہیں تھی کہ یہ دستاویزی فلم ایک اچھا تصور ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ بلآخر ایک دن شاید میں تھوڑی دیر کے لیے ایک اداکارہ بن جاؤں، لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ میری زندگی میں چیزوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔
کیریئر کے ابتدا میں اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا، عالیہ بھٹ
ممبئی (این این آئی)بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدا میں انہوں نے کئی مرتبہ اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا۔
غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جب فلموں میں آئی تو خود کو حاصل آسائیشوں سے متعلق جانتی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ میرا خاندان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا میں قدرتی طور پر اس جانب مائل تھی، لیکن میرے والد نے مجھے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ جب تم ایک دن اداکاری کرنا چاہو گی تو میں تمہیں فلم دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے مجھے اس طرح نہیں پالا ہے، حتیٰ کہ میری والدہ کو بھی بطور اداکارہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کئی لوگ اس بارے میں نہیں جانتے۔
انکا کہنا تھا کہ میری والدہ بطور اداکارہ ہمیشہ کام کی تلاش میں رہتی تھیں، انہیں کام انکی اداکاری پر ملتا تھا۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا تھا کہ چاہے میں بڑی اداکارہ نہ بن سکوں لیکن اپنے جذبے کو انجوائے کرتے ہوئے راستہ تلاش کرلوں گی۔
اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھ سے اس پر سوال کیا کرتا تھا تو میرا ردِ عمل انتہائی دفاعی ہوا کرتا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ میں اتنی محنت کرتی ہوں تو پھر مجھ سے یہ سوالات کیوں؟انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ آپکو احساس ہوجاتا ہے کہ زندگی میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
قدیروف زندہ اور خیریت سے ہیں، چیچن لیڈر کے سوشل میڈیا چینل کی وضاحت
گروزنی (این این آئی )چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کے آفیشل سوشل میڈیا چینل نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں قدیروف دکھائی دے رہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ان رپورٹس کی تردید کردی جن میں قدیروف کی صحت کی بگڑتی ہوئی نشاندہی کی گئی تھی۔
قدیروف روسی صدر پوتین کے قریبی اتحادی ہیں۔ کریملن سے اس ہفتے ان اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیا کہ 46 سالہ قدیروف کا ماسکو کے ایک ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے تو ترجمان نے کہا تھا کہ انھیں اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ۔
اب ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر قدیروف کے چینل کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک شخص کے بستر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس شخصیت کو پیارے انکل عبدالحمیدووچ قدیروف کہا جاتا ہے۔ قدیروف ان کے ہاتھ اور سر کو چوم رہے ہیں۔ایک پوسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ قدیروف نے خود لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، میں زندہ اور صحت مند ہوں۔
میں بالکل نہیں سمجھتا کہ بیمار ہونے کے باوجود بھی ہنگامہ کیوں ہوتا ہے۔ چیچنیا کے صدر کے ترجمان نے ہفتے کے شروع میں ان کی بیماری کی اطلاعات پر تبصرہ کرنے کے لیے بار بار کی جانے والی کالوں کا جواب نہیں دیا تھا۔
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، کینیڈین وزیراعظم
نیویارک(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے۔
یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں، انصاف کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں انصاف کا سخت اور آزاد نظام موجود ہے، یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے۔وزیراعظم ٹروڈو نے کہا کہ اندرون ملک یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے اپنے خدشات پر کھل کر بات کی تھی، بھارت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت احتساب اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہم سے مل کر کام کرے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کمی
لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے کمی سے527روپے،پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت10روپے کمی سے351روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت288روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ، مداحوں کے لیے خاص پیغام
لاہور ( این این آئی)بھارت میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
فاسٹ بالرنسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد افسردہ نسیم شاہ نے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
فاسٹ بالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، میں مایوسی کے ساتھ بتارہا ہو کہ ورلڈ کپ میں نماندگی کرنیوالی اس حیرت انگیز کا حصہ نہیں بن سکا جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گی۔
نسیم شاہ کے مطابق، میں مایوس ہو لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔کرکٹر نے دعاں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد میدان میں اتریں گے۔